Followers

آو اللہ کی طرف

بسم الله الرحمن الرحيم

ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُم بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ

اپنے رب کے راستے کی طرف دانشمندی اور عمدہ نصیحت سے بلا اور ان سے پسندیدہ طریقہ سے بحث کر بے شک تیرا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا ہے اور ہدایت یافتہ کو بھی خوب جانتا ہے 16:125

توحید اور شرک کے مسئلے کو اپنی دعوت اور تحریک کی بنیاد بنانا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔توحید کوسب سے بڑا اور پہلا فرض ماننا اور شرک کو سب سے بڑی اور سب سے سنگین برائی تسلیم کرنا اسلام کی ابتدا ءہے مگر جوبات توجہ طلب ہے و ہ یہ کہ اللہ کے ساتھ شرک دنیا میں سب سے بڑی برائی اور اصل فساد تو ہے ہی لیکن یہ اس سے بھی بڑی برائی اس وقت ہوتی ہے جب یہ دنیا میں اسلام کے نام پر ہو اور کلمہ پڑھ کر کیا جائے۔ شرک غیر اللہ کو پکارنے سے ہوتا ہے ۔غیر اللہ کے ساتھ دل کا لو لگانے سے ہوتا ہے۔ غیر اللہ کا خوف کھانے اور غیر اللہ کو سجدہ و رکوع کرنے سے ہوتا ہے۔ غیراللہ کے لئے چڑھاوا اور ذبیحہ دینے سے ہوتا ہے۔ غیر اللہ کے قانون اور دستور کو تسلیم کرنے سے ہوتا ہے اور جب شرک ہوجائے تو پھر کلمہ گو ہونا کسی کام کا نہیں ہوتا۔ یہ کلمہ لاالہ الا اللہ کبھی شرک اور نظام شرک کےلئے موت کا پیغام ہوتا کرتا تھا۔ غیر اللہ کی بندگی کے خاتمے کااعلان ہوتا تھا۔۔۔۔ مگر آج یہ کلمہ گو ہونا اسی شرک اور اسی نظام شرک کے تحفظ کےلئے ڈھال کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ مسلمانوں پر شرک کے نظام اور قانون کو مسلط کرنے والوں کے لیے ہمیشہ یہ عذر پیش کردیا جاتا ہے کہ صاحب یہ کلمہ گو ہیں اور مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے کلمہ گو محفوظ رہیں ۔ شرک کو اس کلمہ گوئی۔ ’لا الہ الاا للہ‘ کی ڈھال فراہم کرنے میں سب سے بڑا کردار وقت کے گمراہ علماءاور رہبان کا ہوتا ہے۔ انہی کی حب دنیا اور ہوس قیادت کے سبب دنیا میں شرک کے نظام کو اسلام کے نام پر تحفظ دلایا جاتا ہے

احباب مقلیدین دیوبند و بریلوی کو ہمارا کھلا چیلینج ہے -جس طرح سے ہم نے انکے کتابوں سے ریفرنس دیئے ہیں اگر انکے پاس ہمارے خلاف جیسا کہ وہ صرف کہتے ہیں کبھی ثابت نہیں کر پائے

ہیں اگر انکے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے کسی ویب سائٹ پر پیش کریں شرط اصل عبارت اصل کتاب ہونی چاہیے اورساتھ میں ہمارا یہ چیلینج بھی ہے کہ جو ثبوت ہم نے پیش کئے ہیں ان کو یہ غلط

ثابت کرکے دکھاوے....... ہے کوئی مقلد جو یہ کر پائے.........

No comments

Theme images by konradlew. Powered by Blogger.